سری لنکن کرکٹ ٹیم بلند عزائم کے ساتھ نیوزی لینڈ پہنچ گئی

سری لنکن کرکٹ ٹیم بلند عزائم کے ساتھ نیوزی لینڈ پہنچ گئی

آکلینڈ( نیٹ نیوز)سری لنکن کرکٹ ٹیم بلند عزائم کے ساتھ نیوزی لینڈ پہنچ گئی۔ مہمان ٹیم دورے کا آغاز کل نیوزی لینڈ اے کیخلاف کوئنز ٹاؤن میں میچ سے کرے گی۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ اور سری لنکاکے درمیان دو ٹیسٹ اور سات ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو ہیگلے اوول اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3جنوری کو ویلنگٹن میں شروع ہوگا۔ٹیسٹ سیریز کے بعد سات ون ڈ ے میچز کھیلے جائیں گے ۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 11جنوری کو کرائسٹ چرچ ،دوسرامیچ 15جنوری کو ہملٹن ،تیسراون ڈے میچ 17جنوری کوآکلینڈ،چوتھا میچ 20جنوری کو نیلسن ، پانچواں میچ 23جنوری کو ڈونیڈن ،چھٹا میچ 25جنوری کو ڈونیڈن اور ساتواں اور آخری میچ 29جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی