برسبین ٹیسٹ‘ سمتھ کی سنچری‘ آسٹرریلیا بھارت کیخلاف پہلی اننگز میں 505پر آؤٹ

برسبین ٹیسٹ‘ سمتھ کی سنچری‘ آسٹرریلیا بھارت کیخلاف پہلی اننگز میں 505پر آؤٹ

 برسبین (نیٹ نیوز) کپتان سٹیون سمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلوی ٹیم برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز 505 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، سٹیون سمتھ 133، مچل جانسن 88 اور مچل سٹارک 52 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 221 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو سٹیون سمتھ 65 ار مچل مارش 7 رنز پر کھیل رہے تھیبریڈ بیڈن آسٹریلیا کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 6 رنز بنا کر آرون کی گیند پر پوجارہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ مچل جانسن نے کپتان سٹیون سمتھ کے ساتھ ملکر ساتویں وکٹ کی شراکت میں 148 قیمتی رنز بنے تاہم اس موقع پر مچل جانسن 88 رنز بنا کر اشانت شرما کی گیند پر مہندرا سنگھ دھونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے کپتان سٹیون سمتھ کی شاندار اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ 133 رنز بنا کر اشانت شرما کی گیند پر کلین بلڈ ہوگئیمچل سٹار آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعع 82 رنز بنا کر ایشون کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ ہینرل ووڈ 32 رنر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں آسٹریلوی ٹیم بھارتی اننگز کے سکور 408 رنز کے جواب میں 97 رنز کی برتری کے ساتھ 505 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اشانت شرما اور اومیش یادوو نے تین تین جبکہ آرون اور روی چندرنا ایشون نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بھارتی ٹیم کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز مرلی وجے اور شیکھ دھاوان نے کیا۔ بھارت کا آغاز مایوس کن تھا۔ پہلی اننگز میں بھارت کی طرف سے سنچری سکور کرنے والے مرلی وجے دوسری اننگز میں 27 رنز بنا کر مچل سٹار کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے کھیل ختم ہوا تو بھارتی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 71 رنز بنائے تھے اور اس کو آسٹریلوی برتری کو ختم کرنے کیلئے مزید 26 رنز کی ضرورت تھی جبکہ اس کی 9 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ شیکھ دھاوان 26 اور چیتشوار پوجارا 15 رنز پر کھیل رہے تھے۔ آسٹریلیا کی طرف سے واحد وکٹ مچل سٹار نے حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی