کاشتکاروں کیلئے چاول کی بمپر کراپ کی فروخت درد سربن گئی

کاشتکاروں کیلئے چاول کی بمپر کراپ کی فروخت درد سربن گئی

 کراچی (اکنامک رپورٹر) کاشتکاروں کیلئے چاول کی بمپرکراپ کی فروخت درد سر بن گئی، تیارشدہ فصل ٹی سی پی اورپاسکوبھی نہیں خریدررہی، زرعی ان پٹس کی بلیک مارکیٹنگ بھی جاری ہے۔ چیئرمین پاکستان کسان کونسل طاہررزاق گجرکا کہنا ہے کہ چاول کی فصل فی من گیارہ سو پچاس روپے میں خریدی جاری ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے پچاس فیصد کم ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن اور پاسکو دستیاب فصل نہیں خرید رہے جبکہ ایکسپورٹ پر بھی پابندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرمحل اوردیگرملحقہ علاقوں میں کھاد کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔ کھاد کی قیمت فی بوری انیس سو پچاس روپے تک جاپہنچی جبکہ کنٹرول پرائس سترہ سو اسی روپے ہے۔ چئیرمین کسان کونسل نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں میں فی ایکڑ پانچ ہزار روپے تقسیم کے اعلان پر اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

مزید : کامرس