بہتر موسی حالات ، روئی کی پیداوار میں اضافے کا رجحان

بہتر موسی حالات ، روئی کی پیداوار میں اضافے کا رجحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (آئی این پی) بہتر موسمی حالات کے باعث روئی کی پیداوار بڑھ گئی ، دسمبر کے وسط تک منڈیوں میں آٹھ فیصد زائد بیلز لائی گئی۔ پی سی جی اے کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک کروڑ ، بتیس لاکھ بیلز مقامی منڈیوں میں لائی گئیں ، ٹیکسٹائل ملوں نے ایک کروڑ ، پانچ لاکھ بیلز خریدی ، پندرہ دسمبر تک تین لاکھ اکیاون ہزار بیلز دیگر ممالک کو برآمد کی گئیں ، ٹی سی پی کی جانب سے اکسٹھ ہزار بیلز خریدی گئیں۔
، چیئرمین پاکستان کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق بوائی کے دوران اچھے موسمی حالات کے باعث کپاس کی فصل بہتر رہی۔

مزید :

کامرس -