مصر کا قدرتی گیس کی تلاش کیلئے شیل اور اپاچی سے معاہدہ

مصر کا قدرتی گیس کی تلاش کیلئے شیل اور اپاچی سے معاہدہ

 قاہرہ (اے پی پی) مصر نے قدرتی گیس کی تلاش کیلئے دو غیرملکی کمپنیوں شیل اور اپاچی کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔ معاہدہ کی مالیت30سے 40 ملین ڈالر ہے۔ مصری وزارت تیل کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق مصر نے پہلی بار عمودی ڈرلنگ اور ہائیڈرالک فرینکنگ کے طریقہ کار کے ذریعہ گیس نکالنے کیلئے غیرملکی کمپنیوں کو ٹھیکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس نکالنے کیلئے یہ طریقہ کار امریکا میں رائج ہے۔ اس معاہدے کے تحت ابوالگردیق جو کہ مغربی صحارا میں واقع ہے، میں تین کنوئیں کھودے جائیں گے۔ مذکورہ مقام قاہرہ سے 200 کلومیٹر دور ہے۔ شیل گیس کے مطابق انہیں ابوالگردیق سے گیس نکالنے کیلئے 14 ہزار فٹ تک ڈرلنگ درکار ہوگی۔

مزید : کامرس