بالی ووڈ فلم ’’بدلہ پور‘‘آئندہ سال 20فروری کو ریلیز ہو گی

بالی ووڈ فلم ’’بدلہ پور‘‘آئندہ سال 20فروری کو ریلیز ہو گی
بالی ووڈ فلم ’’بدلہ پور‘‘آئندہ سال 20فروری کو ریلیز ہو گی

  

 ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی وڈ ہیرو ورون دھون نئی فلم’’ بدلہ پور‘‘ میں مار دھاڑ کرتے نظر آئیں گے ، اداکار کی ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم اگلے سال فروری میں ریلیز ہو گی۔سری رام راگون کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بدلہ پور کی کہانی انتقام کی آگ میں جلنے والے نوجوان کی ہے جو اپنی فیملی سے ہونے والی زیادتی کا بدلہ لینے کے لیے جرائم پیشہ افراد سے ٹکر لیتا ہے ۔ بدلہ پور کی کاسٹ میں ورون دھون ہماقریشی ، یامی گوتم اور دیویادت شامل ہیں ، ایکشن فلم بیس فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر