سانحہ پشاور، گلوکارہ شفق علی نے شوز ملتوی کرنے کا اعلان کردیا

سانحہ پشاور، گلوکارہ شفق علی نے شوز ملتوی کرنے کا اعلان کردیا
سانحہ پشاور، گلوکارہ شفق علی نے شوز ملتوی کرنے کا اعلان کردیا

  

 لاہور( افضل افتخار)پاکستان کی نامور گلوکارہ شفق علی کی شاندا ر پرفارمنس نے نوجوانوں کے دل جیت لئے شفق علی جو گلوکاری کے میدان میں منفرد پہچان کی حامل ہیں جب بھی پرفارمنس دیتی ہیں تو شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیتی ہیں اب تک انکے کئی البم منظر عام پرآچکے ہیں جن میں ان کو بہت پزیرائی ملی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ شفق علی نے کہا کہ محنت سے کئے جانے والے ہر کام میں انسان کو بہت زیادہ ترقی ملتی ہے اور محنت ہی انسان کومنزل تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے ہمیشہ شائقین کے دل جیتے ہیں سانحہ پشاور کے حوالے سے انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے پوری قوم کو اس مشکل وقت میں ایک ہونے کی ضرروت ہے ا سی طرح ہم سب مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرسکتے ہیں امید ہے کہ جلد ہی ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا یاد رہے کہ شفق علی سانحہ پشاور کی خبر سنتے ساتھ ہی آبدیدہ ہوگئی اور خود پر قابو نہ رکھ سکی انہوں نے اس المناک واقعہ کے بعد اپنے ایک ہفتہ کے تمام شوز ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید : کلچر