فلم ’’ لنچ باکس‘‘ نے بہترین فلم کاکریٹیکس ایسوسی ایشن ایوارڈ جیت لیا

فلم ’’ لنچ باکس‘‘ نے بہترین فلم کاکریٹیکس ایسوسی ایشن ایوارڈ جیت لیا
فلم ’’ لنچ باکس‘‘ نے بہترین فلم کاکریٹیکس ایسوسی ایشن ایوارڈ جیت لیا

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ فلم ’’ لنچ باکس‘‘ کو 18ویں سالانہ ٹورنٹو فلم کریٹیکس ایسوسی ایشن ایوارڈز میں بہترین فلم کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔بالی وڈ فلم لنچ باکس جو سال 2013ء میں ریلیز ہوئی تھی میں اہم کردار عرفان خان اور نمرت کورنے نبھایا تھا۔فلم کو ٹورنٹو میں ہونیوالی 18ویں سالانہ فلم کریٹیکس ایسوسی ایشن ایوارڈز میں بہترین فیچر فلم ایوارڈ کیلئے چن لیا گیا ہے ۔ اس فلم کو ٹورنٹو کے صحافیوں اور براڈکاسٹرز جو کریٹیکس ایسوسی ایشن کے رکن ہیں نے بہترین فلم کے طور پر ایوارڈ کیلئے نامزذکیا تھا۔ رتیش بہترا آئندہ سال 6جنوری کو یہ ایوارڈ ایک تقریب میں شریک ہو کر وصول کرینگے۔ فلم سال 2013ء کی ہٹ فلموں میں شامل ہے ۔

جس نے منفرد موضوع کی بناء پر کامیاب بزنس کیا ۔

مزید : کلچر