اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام شہدا پشاور کیلئے یوم دعا

اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام شہدا پشاور کیلئے یوم دعا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور()جماعت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام گذشتہ روز ”یوم دعا“ کے طور پر منایا گیا۔ اس سلسلے میں مرکز کی خصوصی اپیل پر لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، لالہ موسیٰ، مریدکے، راولپنڈی، کامونکی، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد سمیت دیگر صوبوں ، آزاد کشمیر اور بلتستان کی اہل حدیث مساجد میں خطبہ جمعہ کے دوران سانحہ پشاور کے شہداءکے بلندی¿ درجات کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر دہشت گردی کی شدید مذ©مت اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کے ساتھ ساتھ پاک فوج سے یکجہتی کا بھی بھرپور اظہار کیا گیا۔ بعد ازاں لاہور سمیت دیگر مختلف مقامات پر سفاکیت اور بربریت کی بدترین مثال ”سانحہ پشاور“ کی مذمت کے لیے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔ جن میں معصوم جانوں کے ضیاع کے غم میں اشک بار آنکھوں اور دکھ سے نڈھال دلوں کے ساتھ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرے کے دوران پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں دھکیلنے والے شر پسند عناصر، اسلام دشمن امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔ اور حکومت سے ملک دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے مطالبات کیے گئے۔ جامعہ دارالقدس لاہور میں خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مذموم کارروائیاں کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں معصوم بچوں کو نشانہ بنانے درندہ صفت انسان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”سقوط ڈھاکہ“ کے بعد ”سانحہ پشاور “نے 16دسمبر کی سیاہی کو مزید گہرا کر دیا
 ایک منظم سازش کے تحت اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لیے مذموم کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم میاں نوازشریف کے سزائے موت پر پابندی ختم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانا اور پاکستان کے عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن، پروفیسر عبدالمجید، مولانا عبدالوحید شاہد امیر پنجاب، مولانا شاہد محمود جانباز ، مولانا خلیل الرحمن خلجی اور دیگر نے جمعة المبارک کے اجتماعات سے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ معصوم شہیدوں نے اپنی جانوں کا نذرانے پیش کر کے قوم کو متحد ہونے کے لیے سنہری موقع فراہم کر دیا ہے۔ اسلام اور ملک دشمن طاقتیں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔ امت کا ایک ہونا ہی دہشت گردی جیسے سنگین مسئلے سے نجات حاصل کرنے کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرعی نظام کے نفاذ سے ملک میں امن و امان کی فضا کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے پر جلد سے جلد عملدرآمد کرتے ہوئے دہشت گردوں کو سر عام پھانسی دے کر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی پاکستان اور اس کے عوام کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہ ہو سکے۔ اس موقع پر معصوم بچوں ، پرنسپل اور ہمت و بہادری کی مثال کلاس ٹیچر سمیت تمام شہداءکو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ان کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعائیں بھی کی گئیں۔