آل پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کے صوبائی آفس میں شہداءپشاور کیلئے قرآن خوانی

آل پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کے صوبائی آفس میں شہداءپشاور کیلئے قرآن ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی آفس میں گزشتہ روز سانحہ پشاورکے شہداءکی روح کے ایصال ثواب کے لیے گزشتہ روز صوبائی آفس میں قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کااہتمام کیاگیاجس میں اقلیتی ونگ کے عہدیداران نے خصوصی شرکت کی قرآن خوآنی کے بعد دعائے مغفرت کی گئی جس میں مرکزی سینئر نائب صدر نعیم طاہر‘ لاہور کے صدر منیر احمد سدھو‘ قاری افتخارالدین‘ یونس بھٹی اور اوکاڑہ تنظیم کے ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نعیم طاہر نے کہا کہ سانحہ پشاور کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے کیونکہ اس سانحہ میں جان بوجھ کر معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا انہوں نے کہاکہ ہم سکول کی خاتون پرنسپل کی ہمت اور عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو بچوں کے بغیر سکول سے نکلنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی جان ان معصوم بچوں کے ساتھ ہی قربان کردی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان خاتون پرنسپل کی اس لازوال قربانی کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازے اور ان کے اہل خانہ کی خدمت کیلئے مالی امداد کا اہتمام کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1