معصوم بچوں کو قتل کرنے والوں کا جہاد سے کوئی تعلق نہیں،سراجیہ نعیمی

معصوم بچوں کو قتل کرنے والوں کا جہاد سے کوئی تعلق نہیں،سراجیہ نعیمی

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی اور جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی ناظمہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہا کہ معصوم بچوں کا قتل کرنے والوں کا جہاد سے کوئی تعلق نہیں دہشت گرد ‘اسلام ‘پاکستان ‘محبت، امن اور بھائی چارے کے دشمن ہے قوم دہشتگردوں کےخلاف جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ ہے پاکستانی قوم دہشت گردی سے نفرت کرتی ہے عوام وطن کو پرامن اور مستحکم ملک بنانا چاہتی ہےغیرملکی قوتیں ملکرپاکستان کیخلاف سازشیں کررہی ہیںاسلام دہشت گردی کادرس نہیں دیتا اور معصوم بچوں پر دہشت گردوں کی بزدلانہ حملہ انسانیت سوز ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ سراجیہ نعیمیہ میں سانحہ پشاور کے شہداد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ اسلام محبت کا دین ہے جس میں قتل وغارت اور فتنہ اور فساد کی کوئی گنجائش نہیںہمیں اپنے سیاسی اور مذہبی اختلافات بھلا کر ملکی سا لمیت کی خاطر ایک محب وطن پاکستانی کا ثبوت دینا ہو گا اگر آج بھی ہم نے حب الوطنی کا ثبوت نہ دیا تو شہداءکا خون ہمیں کبھی معافنہیں کرے گاپاکستان کا ہر فرد دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے متحد ہو جائے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردی کیخلافجاری آپریشن ضرب عضب کامیابی وکامرانی سے ہمکنار ہوگا اور اسلام کے نام پر ملکی سا لمیت اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1