پی ٹی آئی نے ہمیشہ اقتدار کی نہیں اقدار کی جنگ لڑی ،سعدیہ سہیل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اقتدار کی نہیں اقدار کی جنگ لڑی ،سعدیہ سہیل

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ اقتدار کی نہیں اقدار کی جنگ لڑی ہے دھاندلی کے خلاف تحر یک انصاف کا احتجاج اور دھرنا اقتدار نہیں بلکہ ملک میں شفاف انتخابی نظام اور عام انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کو کفیر کردار تک پہنچانے کیلئے دیا مگر اب دہشت گرد ی کے بڑے سانحے کی وجہ سے ہم نے یہ دھر نا ختم کردیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف ایک ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھر نے کے خاتمے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اب دھاندلی کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ نہیں کر ینگے بلکہ ہم آج بھی چاہتے ہیں کہ حکو مت دھاندلی کی مکمل تحقیقات کر یں اور جو بھی لوگ اس میں ملوث ہیں انکو آرٹیکل 6کے تحت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی دھاندلی کی جرات نہ کر سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1