ڈائریکٹوریٹ جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کا اجلاس

ڈائریکٹوریٹ جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کا اجلاس

لاہور( لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر کیپٹن(ر) جہانزیب خان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا - جس میں ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر محمد یثرب ہنجرا ، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ اویلیوایشن محمد سلیمان ، ڈائریکٹر پروگرامز حافظ محمد اکرم ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد شفیق اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں قائم شہید بے نظیر بھٹو کرائسس سینٹر برائے خواتین کے انچارج اور ڈسٹرکٹ آفیسران سوشل ویلفیئر نے شرکت کی - اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے متعلقہ اداروں کے انچارج سے اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ان سے مسائل دریافت کئے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ آفیسران کو مختلف ہدایات جاری کیں - سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے متعلقہ ڈسٹرکٹ آفیسران کو ہدایات دیں کہ وہ شہید بے نظیر بھٹو کرائسس سینٹر برائے خواتین کے لئے مناسب بلڈنگز کی فراہمی کو یقینی بنائیں جبکہ متعلقہ اداروں کے انچارج کو ہدایات دیں کہ وہ ماہانہ کارکردگی کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کر کے ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائیں -

مزید : میٹروپولیٹن 1