سانحہ پشاور کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، حمیدہ وحیدالدین

سانحہ پشاور کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، حمیدہ وحیدالدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے یہ بات سانحہ پشاور کے شہداءکے ساتھ اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کی مذمت کیلئے نکالی گئی ریلی اور اپنی رہائش گاہ پر قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور دیگر افراد کو مارنے والے انسانیت کے دشمن ہیں جنہیں قوم کبھی معاف نہیں کرسکتی۔بعدازاں شہید ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی۔