ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیرِ اہتمام سانحہ پشاور کے شہداء کے لیے اجتماعی دعا

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیرِ اہتمام سانحہ پشاور کے شہداء کے لیے اجتماعی دعا

 لاہور( جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) کے زیرِ اہتمام ناصر باغ میں سانحہ پشاور کے شہداء کے لیے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں سربراہ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور ، جنرل منیجر ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمنسٹریشن شاہد فاروق، سینئر منیجر آپریشنز سہیل انور ملک، ڈپٹی منیجر کمیونی کیشن شفقت رسول، اسسٹنٹ منیجرز اسد احمد، محمد عمیر خان، رحمان راشد، سلمان سلیم اور مسیحی ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دعا میں ایل ڈبلیوایم سی کے مسیحی ورکر ز کی مختلف تنظیموں بشمول جھاڑو کش یونین کے قائدین اور ارکان نے بھی شرکت کی اورمسیحی برادری کی طرف سے سانحہ پشاور کے معصوم شہداء اور ان کے ورثہ کے لیے اظہارِ یکجہتی کیا۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1