دہشت گردی کا خاتمہ ملک کی اولین ضرورت ہے،میاں ایوب

دہشت گردی کا خاتمہ ملک کی اولین ضرورت ہے،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ملک کی اولین ضرورت ہے ملک میں جاری دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لئے سب کا ایک ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے اس یک نکاتی ایجنڈے پر سب کو متحد ہونا ہوگا ہر محب وطن پاکستانی یہ چاہتا ہے کہ ملک میں دہشت گردی جلد سے جلد ختم ہو دہشت گرد ملک و قوم کے خلاف ہیں اور یہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان سے انہی کی زبان میں بات کرنا ہو گی ۔ میاں محمد ایوب کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ چل کر دہشت گردوں کو عبرت کا نشان بنانا ہو گا تاکہ دہشت گردوں کو ملک میں دہشت پھیلانے کی جرات نہ ہو سکے پیپلز پارٹی ملک کی سا لمیت اور ملک کی خوشحالی و ترقی کیلئے حکومت کا ساتھ دے گی ۔