پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام کرسمس کے سلسلے میں تقریب
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کی مسیحی برادری نے فیصل آڈیٹوریم میں کرسمس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا ۔ کرسمس کی تقریب کو سانحہ پشاور کے شہدا سے منسوب کئے جانے کے باعث سادگی سے منایا گیا اور کرسمس کیک بھی نہ کاٹا گیا۔ تقریب میں پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈین فیکلٹی آف لاءپروفیسرڈاکٹر شازیہ نورین قریشی، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، ڈائریکٹر ادارہ تعلیم و تحقیق پروفیسر ڈاکٹر ممتاز اختر، مسیحی رہنما لیاقت ایم قیصر، پاسٹر پروفیسر ڈاکٹر دانیال کھوکھر، سینٹری سپروائزر چوہدری مشتاق مسیح، مسیحی ملازمین اور ان کی فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں سانحہ پشاور کے شہدا کے خاندانوںسے اظہار یکجہتی کےلئے شمعیں روشن کی گئیں ،دئیے جلائے گئے اور شرکاءنے سانحہ کے متاثرین اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔
ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ سانحہ پشاور بربریت کی انتہا ہے جس کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں انبیاءکرام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے متحد ہو کر ظلم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے تمام واقعات میں ہمیں ان لوگوں کو نہیں بھولناچاہئے جو دہشت گردوں کی بربریت کا شکار ہوئے ہیںدانیال کھوکھر نے سانحہ پشاور پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم یکجا ہے۔