تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی متضاد اطلاعات
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی افواہیں رات گئے سوشل میڈیا پر تیز ہوگئیں۔مختلف لوگوں کاکہنا تھا کہ پاکستان ائیر فورس نے ملا فضل کی محفوظ پناہ گاہ کو نشانہ بناتے ہوئے اسےمار ڈالا ہے تاہم حکومت پاکستان یا پاک فوج کی جانب سے ایسی کسی اطلاع پر تبصرہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی آزاد ذرا ئع سے اس خبر کی تصدیق کی جا سکی .لوگوں نے اپنی ٹویٹس میں کہا کہ پی اے ایف کے طیاروں نے انٹیلی جنس اطلاعات ملنے پر کاروائی کی ہے اور ملا فضل اللہ کو ہلاک کر دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر پاکستانی وزارت دفاع سے منسلک پیجز پر اس کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا ۔