صوبائی دارالحکومت ،سرچ آپریشن میں 33افرادزیر حراست

صوبائی دارالحکومت ،سرچ آپریشن میں 33افرادزیر حراست

 لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں پولیس نے رات بھر مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کر کے 33افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے رائے ونڈ روڈ سے 11افراد کو حراست میں لیا جبکہ نولکھا،گلشن راوی،شاہدرہ اور دیگر علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے کل 33افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی