پنجاب ، 24گھنٹوں میں453ٹریفک حادثات ،353شدید زخمی

پنجاب ، 24گھنٹوں میں453ٹریفک حادثات ،353شدید زخمی

 لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 453ٹریفک حادثات میں 353 شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ165افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں150ڈرائیورز ،14کم عمرڈرائیور،304مسافراور66پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ120ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت125متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد47حادثات میں59متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان40حادثات میں47متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید : علاقائی