جیل روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 40سالہ شخص زخمی

جیل روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 40سالہ شخص زخمی

 لاہور( کرائم سیل) ریس کور س کے علاقہ جیل روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 40سالہ شخص زخمی اور ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار،زخمی کو امدادی ٹیموں نے طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس کے علاقہ شادمان چوک کے قریب گزشتہ رات تیز رفتار کار نے امجد نامی شخص کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا اہل علاقہ نے فوری ریسکیو 1122کو اطلاع دی جس نے زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید : علاقائی