گنگا رام ہسپتال ،باتھ روم سے نومولود برآمد ،نرسری منتقل

گنگا رام ہسپتال ،باتھ روم سے نومولود برآمد ،نرسری منتقل

 لاہور(کرائم سیل)گنگا رام ہسپتال کے باتھ روم سے نومولود برآمد ،ہسپتال انتظامیہ نے نرسری میں منتقل کر دیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گنگا رام ہسپتال کے آوٹ ڈور کے باتھ روم سے لوگوں کو ایک نومولود ملا جس پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو اطلاع دی ۔نومولود کی عمر 2دن بتائی جاتی ہے جبکہ اس کو کوئی باتھ روم میں چھوڑ کے چلا گیا تھا۔ہسپتال انتظامیہ نے نومولود کو نرسری میں منتقل کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی