گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اغواء برائے تاوان کے ملزم کو عمر قیدکی سزاکا حکم سنا دیا

گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اغواء برائے تاوان کے ملزم کو عمر ...

 گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1نے اغواء برائے تاوان میں ملوث ایک ملزم کو جرم ثابت ہو نے پر عمر قید سزاکا حکم سنا دیا ۔تفصیل کے مطابق تھانہ سترہ سیالکوٹ کے علاقہ میں ملزم شاہد نے 2افراد قیصر اور عدیل کو سال 2012میں اغواء کیا اور 10لاکھ تاوان کی وصولی کرنے کے بعد دونوں کو رہا کر دیا بعد ازاں پولیس نے ملزم شاہد کو گرفتار کر لیا اور انکوائری کے بعد عدالت میں پیش کیا جہاں پرخصوصی عدالت کے جج چوہدری امتیاز احمد نے ملزم شاہد کا جرم ثابت ہو نے پر اسے عمر قید کا حکم سنا دیا ہے۔

مزید : علاقائی