ماڈرن کالونی کوٹ لکھپت میں ڈاکو دن دیہاڑے گھر کا صفایا کر گئے

ماڈرن کالونی کوٹ لکھپت میں ڈاکو دن دیہاڑے گھر کا صفایا کر گئے

 لاہور(کرائم سیل)ماڈرن کالونی کوٹ لکھپت دن دیہاڑے 9بجے خوفناک ڈکیتی تین ڈاکو دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے،گھر کے تمام افراد کو گن پوائنٹ پر کمرے میں بند کر دیااور گھر کا صفایا کر گئے،تفصیلات کے مطابق ماڈرن کالونی امتیاز سکول والی گلی کوٹ لکھپت پیکو روڈ پر صبح9بجے تمام افراد گھر پر گھر پر موجود تھے تین ڈاکو جنھوں نے نقاب کیے ہوئے تھے باہر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور کاشف جاوید اور ان کے دو بھائی اور خواتین کو گن پوائنٹ پر کمرے میں بند کر دیا ایک ڈاکو ان کے پاس کھڑا ہو گیا دو نے گھر کی تلاشی لینا شروع کر دی اور کہا کہ اگرکسی نے ہمارا پیچھا کیا تو گولیوں سے چھلنی کر دیں گے دو گھنٹے گھر کی تلاشی لیتے رہے اور تمام گھر کی تلاشی کے بعد 20تولے سوناسوا لاکھ روپے نقدی اور7موبائل فون لوٹ کرایک ہی موٹر سائکل125پر جو انہوں نے باہر کھڑی کی ہوئی تھی فرار ہو گئے ۔

مزید : علاقائی