مریدکے: موٹرسائیکل رکشہ کھائی میں گرنے سے 3 خواتین سمیت7 افراد زخمی

مریدکے: موٹرسائیکل رکشہ کھائی میں گرنے سے 3 خواتین سمیت7 افراد زخمی

 مریدکے(نامہ نگار) شہر سے نواحی گاؤں ننگل ساہداں جانے والا موٹر سائیکل رکشہ تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 7افراد زخمی ہو گئے۔ کمسن اور نشئی رکشہ ڈرائیوروں کے باعث حادثات معمول بن گئے مگر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کوئی اقدامات نہ کر سکی۔بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل شہر سے تین خواتین اور چار مردوں کو سوار کرکے ننگل ساہداں کی طرف روانہ ہوا اور جی ٹی رو ڈ سے اترتے ہی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں تمام افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فور طور پر اپنی مدد آپ کے تحت مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں زخمیوں کی حالت تسلی بخش بیان کی جاتی ہے۔ مسافروں کے مطابق جی ٹی روڈ پر کمسن اور نشئی ڈرائیوروں کی کثیر تعداد نے موٹر سائیکل رکشے چلانا شروع کر رکھے ہیں جس وجہ سے حادثات کی شرع میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس سمیت کوئی بھی ادارہ اس کی روک تھام کے لیے اقدامات نہیں کر رہا۔ اندرون شہر سروس روڈ پر تجاوزات اور رکشوں کے باعث بند ہو کر رہ گئی ہے جس وجہ سے شہری جی ٹی روڈ پر ون وے کی خلاف ورزی پر مجبور ہیں۔

مزید : علاقائی