نولکھا ،امام مسجد کی موٹر سائیکل تالے توڑ کر چور بھگا لے گئے

نولکھا ،امام مسجد کی موٹر سائیکل تالے توڑ کر چور بھگا لے گئے

 لاہور(کرائم سیل)نولکھا کے علاقہ میں امام مسجد کی موٹر سائیکل چور تالے توڑ کر لے اڑے ۔تفصیلات کے مطابق نولکھا بازار کی جامع مسجد کے امام محمد حنیف برانڈتھ روڈ پر اپنے ایک دوست کے گھر گئے جہاں انہوں نے گلی میں اپنی موٹر سائیکل ایل ای ایکس 5587 کھڑی کی جب وہ گھر سے باہر آئے تو موٹر سائیکل چوری ہو چکی تھی اور چور تالے توڑ کر موٹر سائیکل لے اڑے تھے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی