ملا فضل اللہ کے مارے جانے کی افواہیں

ملا فضل اللہ کے مارے جانے کی افواہیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) تحریک طالبان پاکستان کے افغانستان میں روپوش سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی خبریں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔ فیس بک پر موجودایک اکاﺅنٹ منسٹری آف ڈیفنس پاکستان کی خبر کے مطابق ملا فضل اللہ پاکستان اور افغانستان کی فضائیہ کے مشترکہ آپریشن میں ہلاک ہوئے۔ جس کی لاش پاکستان لانے کے لئے ایس ایس جی کے کمانڈوز کو افغانستان بھیج دیا گیا ہے ۔ ملا فضل اللہ بمباری کے دوران مارے گئے۔

مزید : صفحہ اول