آزادی چوک، جوان 2بچوں کے باپ نے پل سے کود کر زندگی موت میں بدل ڈالی
لاہور(کرائم سیل)مینار پاکستان کے علاقہ میں29سالہ دو بچوں کے باپ نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر آزادی چوک پر بننے والے پل سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے جمع کروا دی، بتایا گیا ہے کہ 29 سالہ محمد ندیم کی 4 سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس کے دو بچے تھے ۔جبکہ وہ فیصل آباد کا رہائشی تھا۔ وہ ریڑھی لگا کر پیسے کماتا اور فیصل آباد میں رہائش پذیر اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالتا تھامگر چند روز سے وہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ریڑھی بھی نہ لگا سکا جس کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر گزشتہ روز اس نے آزادی چوک کے نئے تعمیر شدہ پل پر چڑھ کر چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کرپوسٹمارٹم کے حصول کے لئے لاش مردہ خانے جمع کر وادی۔جبکہ اس کے اہل خانہ کو فیصل آباد میں اطلاع دے دی گئی ہے۔