پنجاب حکومت نے پھانسی کا وقت تبدیل کرنے کافیصلہ کر لیا کسی بھی وقت تختہ دارپر لٹکایا جا سکے گا

پنجاب حکومت نے پھانسی کا وقت تبدیل کرنے کافیصلہ کر لیا کسی بھی وقت تختہ دارپر ...

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے دہشت گردوں کی پھانسی پر عملدرآمد کے فیصلے کے بعد پھانسی کا وقت تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے فیصلے کے بعد سزائے موت کے مجرموں کو کسی بھی وقت پھانسی دی جا سکے گی۔ واضح رہے کہ جیل مینوئل کے مطابق پھانسی کا وقت صبح چار بجے ہے اور اکثر پھانسی کی سزا پانے والے مجرموں کو صبح فجر کی نماز کے بعد اور سورج چڑھنے سے پہلے تختہ دار پر لٹکایا جاتا ہے۔

مزید : صفحہ اول