سانحہ پشاور میں استعمال ہونےوالی موبائل سم بہاول پور کی رہائشی خاتون کی نکلی

سانحہ پشاور میں استعمال ہونےوالی موبائل سم بہاول پور کی رہائشی خاتون کی نکلی

اسلام آباد (اے این این)سانحہ پشاور میں استعمال ہونے والی موبائل سم بہاول پور کی رہائشی خاتون کی نکلی ،حساس اداروں نے خاتون سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق بہاولپور کی تحصیل حاصل پور کی بستی غریب آباد میں حساس ادارے نے چھاپہ مار کر خاتون کو گرفتار کرلیا جس کے نام پر سم جاری کی گئی تھی جو سانحہ پشاو ر کے دہشت گردوں نے استعمال کی اس دوران تین افراد کو بھی حساس ادارو ں نے حراست میں لے لیا جبکہ مقامی فرنچائز کے عملے کو بھی شامل تفتیش کرلیاگیاہے۔

مزید : صفحہ اول