آئندہ چوبیس گھنٹے موسم شدید سرد اورخشک رہیگا ،برفباری کا بھی امکان

آئندہ چوبیس گھنٹے موسم شدید سرد اورخشک رہیگا ،برفباری کا بھی امکان

لاہور (وقائع نگار)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا ¾ دوروز بعد شمالی علاقہ جات میں چند مقاما ت پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن میں شدید دھند ¾ سرگودھا، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، ڈی آئی خان اورسکھر ڈویڑن میں دھند پڑنے کی پیشگوئی کی شمالی علاقوں، مالاکنڈ ڈویژن اور شمالی بلوچستان میں رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہے گا۔ ملک کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہا سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گوپس منفی چھ، قلات، گلگت منفی پانچ، استور، کوئٹہ، ہنزہ منفی چار، کالام، دیرمنفی تین، پاراچنار، مالم جبہ، رسالپور، چترال منفی دو، بنوں، دالبندین، لوئردیر، دروش، بونجی اور راولاکوٹ درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ملک کے میدانی علاقوں میں آئندہ چند روز بارش کا کوئی امکان نہیں۔

مزید : صفحہ اول