ساجد میر کی اپیل پر ملک بھر میں سانحہ پشار کے شہداء کیلئے غائبانہ نماز جنازہ
لاہور(سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے سانحہ پشاور کے غم میں اتوار21 دسمبر کو لاہور میں پارٹی کاطلب کیا گیامرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ملتوی کردیا ہے۔جمعہ کے روز پروفیسر ساجد میر کی اپیل پر ملک بھر کی مساجد میں سانحہ پشار کے شہداء کے لیے نماز جمعہ کے بعد غائبانہ نماز جنازہ اداکی گئی۔علماء نے خطبات جمعہ میں کہا ہے کہ جہادکے نام پر معصوم بچوں کو ذبح کرنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں ہے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے حکومت اور پاک فوج کا مکمل ساتھ دے گی۔ جومذہبی رہنما اب بھی طالبان کی حمایت کررہے ہیں وہ ملک وقوم اور اسلام کے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔ ہم وطن عزیز میں جہاد کے نام پر ہرگز فساد برپا نہیں کرنے دیں گے۔ جیلوں میں سزائے موت کے منتظر دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکانے سے یقیناً دہشت گردوں پر اپنے قبیح جرائم کی سزا کاخوف طاری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی مکروہ سرگرمیاں نہیں روکی جاتیں اور مولوی فضل اللہ کو اسکے ساتھیوں سمیت پاکستان کے حوالے نہیں کیا جاتا‘ یہ دہشت گرد ہمیں زخم لگاتے ہی رہیں گے۔جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر جن علماء نے غائبانہ نماز جنازہ اداکی ان میں مرکز اہل حدیث راوی روڈ میں حافظ بابرفاروق، چینیانوالی مسجد میں علامہ شفیق خا ں پسروری، گوجرانوالہ میں مولانا نعیم بٹ، وزیر آباد میں حافظ عبدالستار حامد، پتوکی میں میاں محمود عباس، فیصل آباد میں قاری نویدالحسن لکھوی، جامعہ مبارک ریلوے روڈ لاہور میں ڈاکٹر محمد حماد لکھوی، شیخوپورہ میں مولانا عبدالباسط شیخوپوری، مولانا عزیزالرحمن شیخوپوری، کامونکی میں قاری حنیف ربانی، خانیوال میں حافظ مسعود اظہر، ڈی جی خاں میں حافظ عبدالکریم، جہلم میں حافظ عبدالحمید، سرگودھا میں مولانا ثنائی، قصور میں مولانا محمدشفیع، اوکاڑہ میں مولانا عبدالسمیع، ملتان میں مولانا شریف چنگوانی، گجرات میں طارق یزدانی، رحیم یا رخاں میں ڈاکٹر عبدالغفار، نوشہرہ میں حافظ عثمان شاکر، سکھر مولانا ثاقب ، کراچی میں مولانا افضل سردار، کوئٹہ میں مولانا علی محمد ابوتراب، حویلیاں میں مولانا سلیمان ، پشاور میں مولانا فضل الرحمن مدنی شامل ہیں۔
ساجد میر کی اپیل