برائلر و دیسی مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ،انڈے بھی 150روپے پیٹی مہنگے

برائلر و دیسی مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ،انڈے بھی 150روپے پیٹی مہنگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (وقائع نگار)سر دی کی شد ت میں اضافے کے ساتھ ہی لاہور ڈویژن کی پولٹری مارکیٹ میں برائلر و دیسی مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی 150روپے پیٹی بڑھ گئی ہے ۔گزشتہ روز برائلر مرغی کاگوشت 200روپے فی کلو گرام اور دیسی مرغی کاگوشت 450روپے فی کلو گرام ہو گیا ہے ۔دوسر ی جانب فارمی انڈے فی درجن 8روپے اضافے کے ساتھ 120روپے کے ہو گئے ہیں ۔عوامی حلقو ں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ضلعی حکو مت مصنوعی اضافہ کر نے والو ں کے خلا ف کر یک ڈاؤ ن شروع کر ے کیو نکہ انڈوں اور چکن کی قیمت میں ڈیلروں نے اضافہ سر دی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی کر دیا ہے جن کو پو چھنے والا کو ئی نہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -