محفوظ مشہدی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست میں فریقین کے وکلاء حتمی بحث کیلئے طلب

محفوظ مشہدی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست میں فریقین کے وکلاء حتمی بحث کیلئے ...

لاہور ( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن )کے ایم پی اے محفوظ مشہدی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست میں فریقین کے وکلاء کو 15جنوری کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی نے پی پی 120منڈی بہاؤالدین سے ووٹر افضال کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل عدنان صالح گوندل نے موقف اختیار کیا کہ مدعا علیہ ایم پی اے نے جامعہ محمدیہ رضویہ ٹرسٹ کی اراضی دو مرتبہ 40لاکھ روپے کے عوض فروخت کی اور یہ رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کی، رکن اسمبلی نے اراضی کی فروخت اور رقم سے متعلق اپنے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے لہذا حقائق چھپانے پر رکن اسمبلی محفوظ مشہدی کو آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے تحت نااہل قرار دیا جائے، رکن اسمبلی کی طرف سے ہائیکورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ ان کا ٹرسٹ کی اراضی کی فروخت یا اسکی کسی رقم سے کوئی تعلق نہیں ہے لہذا نااہلی کی درخواست خارج کی جائے، عدالت نے دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد فریقین کے وکلاء کو15جنوری کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔

مزید : صفحہ آخر