رائیونڈ میں قتل ہونیوالے کیساتھ اسکی سالی بھی قتل ہوئی ،مقدمہ درج

رائیونڈ میں قتل ہونیوالے کیساتھ اسکی سالی بھی قتل ہوئی ،مقدمہ درج

لاہور(کرائم سیل)رائیونڈ کے علاقہ میں معمولی لین دین کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کر کے بہنوئی اور سالی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقتول کی بیوہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا گیا ہے۔۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقہ وطنے پنڈ میں رہنے والے 26سالہ نوجوان ذوالفقار اور اسکی سالی کوثر بی بی اپنے رشتہ داروں سے معمولی لین دین کا تنازع تھا۔گزشتہ روز مخالفین نذیر ،شوکت وغیرہ نے ان کے گھر میں گھس کر ان پر فائر کھول دیا اور دونوں کو قتل کر کے نعشیں کھیتوں میں چھپا دیں جو کہ بعد ازاں راہگروں کو ملیں جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے مقتول کی بیوہ رانی بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی