,سانحہ پشاور کی امداد کیلئے باکسر عامر خان کا 30 ہزار پاﺅنڈ کے شارٹس عطیہ کرنےکا فیصلہ

,سانحہ پشاور کی امداد کیلئے باکسر عامر خان کا 30 ہزار پاﺅنڈ کے شارٹس عطیہ ...

لندن (آئی این پی) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے سانحہ پشاور میں معصوم طلبہ کی شہادت کے بعد آرمی پبلک سکول کیلئے 30 ہزار پاﺅنڈز(55 لاکھ روپے ) کے اپنے شارٹس عطیہ کر نے کا اعلان کردیا۔ حال ہی میں سلور ویٹ کا ٹائٹل جیتنے والے عامر خان نے کہا معصوم طلبہ کی خونریزی انتہائی افسوسناک ہے،وہ اندازہ کر سکتے ہیں کہ جان دینے والے بچوں کے والدین پر کیا گزری ہو گی۔ وہ سکول کی تعمیرنو اور اس کے اطراف سیکیورٹی سخت کرنے کے اقدامات کیلئے اپنے شارٹس عطیہ کرنا چاہتے ہیں

مزید : صفحہ آخر