سنٹرل جیل میں قید دہشت گرد کی صدر مملکت سے رحم کی اپیل

سنٹرل جیل میں قید دہشت گرد کی صدر مملکت سے رحم کی اپیل
سنٹرل جیل میں قید دہشت گرد کی صدر مملکت سے رحم کی اپیل

  

بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیو سنٹرل جیل میں قید کالعدم تنظیم کے دہشت گرد محمد نواز نے صدر مملکت ممنون حسین سے رحم کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد نواز سرگودھا کے علاقے شاہ پور کا رہائشی ہے جو راولپنڈی بم دھماکوں سمیت دیگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔ ذرائع کے مطابق رحم کی اپیل مسترد ہونے کے فوری بعد ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد دہشت گردوں کی سزائے موت پر پابندی ختم کر دی گئی جس کے بعد دو بڑے دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکایا گیا ہے جبکہ آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید 8 دہشت گردوں کو پھانسی دیئے جانے کا امکان ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں