ایک انسان کاقتل پوری انسانیت کا قتل ہے: سراج الحق

ایک انسان کاقتل پوری انسانیت کا قتل ہے: سراج الحق
ایک انسان کاقتل پوری انسانیت کا قتل ہے: سراج الحق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، حالات کا تقاضا ہے کہ پارٹی مفاد سے بالاتر ہو کر آگے بڑھیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ دہشت گردی قومی المیہ ہے جبکہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، تین عشرے گزر گئے اور پشاور مشکلات کا سامنا کر رہا ہے، اللہ ہمارے ملک کو دہشت گردی سے محفوظ رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک انسان کاقتل پوری انسانیت کا قتل ہے، دہشت گردی کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، سانحہ پشاور نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے۔ سراج الق نے کہا کہ ملک کی ترقی کا واحد راستہ جمہوریت ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں