خاندان اور کم سن بچوں کے سامنے لڑکی سے جنسی درندگی

خاندان اور کم سن بچوں کے سامنے لڑکی سے جنسی درندگی
خاندان اور کم سن بچوں کے سامنے لڑکی سے جنسی درندگی

  

بہاولنگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بااثر ملزمان نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر باپ ، بھائی اور دوچھوٹی بچیوں کے سامنے محنت کش کی بیٹی ’ش ب ‘ سے باری باری بداخلاقی کرتے رہے جبکہ خاندان کے دیگر افراداسلحہ کی نوک تلے سسکیاں لیتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق بستی ملکانوالی تحصیل بہاولنگر کا رہائشی محنت کش اللہ یار نے اہل علاقہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ اپنی تین بیٹیوں اور نابالغ بیٹے کے ہمراہ گھر میں سویا ہواتھاکہ اچانک رات گئے بااثرملزمان ارشاد وغیرہ چاردیواری پھلانگ کر گھر میں آگئے اور بندوقیں تان لیں ۔ ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر بچیوں کے کانوں سے بالیاں ، صندق میں رکھی نقدی اور دیگر سامان لوٹنے کے بعد بیٹی ’ش ب‘ کو ملزم باری باری زیادتی کانشانہ بناتے رہے ۔

بورے والا میں دوران زیادتی مزاحمت پر لڑکی قتل،ملزم گرفتار

لڑکی کے باپ نے بتایاکہ مقامی پولیس ملزموں کے ساتھ مل گئی ہے اور مقدمے میں زبردستی جنسی زیادتی کا ذکر تک نہیں کیا، مقامی رکن اسمبلی کے دباﺅ پر پولیس اور بچی کا ملاحظہ کرنے والی لیڈی ڈاکٹر نے میڈیکل رپورٹ میں بھی ساز باز کی ۔

مزید :

جرم و انصاف -