بلدیاتی انتخابات کے بغیر حکومت لولی لنگڑی ہے: گورنر پنجاب

بلدیاتی انتخابات کے بغیر حکومت لولی لنگڑی ہے: گورنر پنجاب
بلدیاتی انتخابات کے بغیر حکومت لولی لنگڑی ہے: گورنر پنجاب

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے گورنر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلیوں کا کام ڈاکوﺅں، چوروں کو چھڑانا نہیں، قانون سازی کرنا ہے، بلدیاتی انتخابات کے بغیر حکومت لولی لنگڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے چھ ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور چھ ماہ میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے، بلدیاتی انتخابات کے بغیر حکومت لولی لنگڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہاتھ باندھ کر گزارش ہے ایک خاندان میں ایک سیاستدان ہونا چاہئے اور رشتہ داروں کو لانے کا سلسلہ بھی بند ہونا چاہئے، بدقسمتی سے انصاف دینے والے ادارے مضبوط نہیں بن سکے۔

گورنر پنجاب نے سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ خبر سن کر سب سے پہلے اُنہیں سکول کے باہر خود کش حملہ آورسسے مقابلہ کرنیوالا اعتزاز یاد آیاتھا۔

مزید : قومی /اہم خبریں