14سالہ فلسطینی بچی نے عالم مقابلہ جیت لیا ،دنیا کو حیران کر دیا

14سالہ فلسطینی بچی نے عالم مقابلہ جیت لیا ،دنیا کو حیران کر دیا
14سالہ فلسطینی بچی نے عالم مقابلہ جیت لیا ،دنیا کو حیران کر دیا

  

یروشلم (نیوز ڈیسک) اسرائیلی سفاکی سے لہولہان فلسطین کی ایک نوعمر لڑکی نے سنگا پور میں منعقد ہونے والے ریاضی کے عالمی مقابلے میں دنیا بھر سے آئے 3,000 طلباءکو شکست دے کر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ چودہ سالہ دانیہ حسنی الجباری نے ماہرین ریاضی کو اس وقت حیران کردیا جب انہوں نے محض 6 منٹ میں ریاضی کے 240 سوال حل کردئیے۔ یہ سوال بغیر کسی کیلکولیٹر کے محض دماغی قابلیت کی مدد سے حل کئے گئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دوسری پوزیشن بھی ایک فلسطینی بچے نے ہی حاصل کی ہے۔ آٹھ سالہ احمد ایمن نے 6 منٹ میں 180 سوال حل کئے۔ عالمی مقابلے میں فلسطینی بچوں کی بے مثال کامیابی نے امت مسلمہ میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

اچھائی کبھی ضائع نہیں جاتی ،سخی دل بے گھر آدمی چھوٹی سی نیکی کا بہت بڑا ثمر مل گیا

مزید : ڈیلی بائیٹس