خوش نصیب لڑکی جو اپنے نام کی وجہ سے دنیا کی مفت سیر کرے گی
ٹورنٹو (نیوز ڈیسک) گزشتہ ماہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے نوجوان جارڈن ایکسانی نے اپنی سابقہ محبوبہ کی ہم نام کسی ایک کینیڈین لڑکی کو دنیا کی سیر کروانے کا اعلان کیا تھا اور اب اس خوش قسمت لڑکی کا انتخاب ہوگیا ہے جو محض اپنے نام کی وجہ سے ساری دنیا مفت میں گھومے گی۔ اٹھائیس سالہ ایکسانی اور ان کی محبوبہ الزبتھ گیلگر نے دنیا کی سیر کا پروگرام بنایا اور ایکسانی نے فوری طور پر ٹکٹ بھی خرید لئے لیکن بدقسمتی سے آغاز سفر سے پہلے ہی محبوبہ انہیں چھوڑ گئیں۔ ایکسانی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ کسی بھی نفیس لڑکی کو مفت سیر کا موقع دیں گے بشرطیکہ وہ ان کی سابقہ محبوبہ کی ہم نام ہو۔
دنیا کے کس خطے کے لوگ سب سےزیادہ تیز بھاگتے ہیں؟
سینکڑوں درخواستیں موصول ہونے کے بعد ایکسانی اور 23 سالہ طالبہ الزبتھ گیلگر (سابقہ محبوبہ کی ہم نام ایک یونیورسٹی طالبہ) کے درمیان اکٹھے روانہ ہونے کے معاملات طے پاگئے ہیں۔ الزبتھ کا کہنا ہے کہ وہ ایکسانی کے ساتھ محض سیر کیلئے جارہی ہیں کیونکہ محبت کرنے کے لیے ان کے پاس پہلے ہی پیار کرنے والا بوائے فرینڈ موجود ہے۔ ایکسانی بھی کہتے ہیں کہ وہ انہیں محض ایک اچھی دوست کے طور پر ساتھ لے جارہے ہیں۔ ایک ماہ کی سیر و سیاحت کا آغاز 21 دسمبر سے ہورہا ہے۔