بورے والا میں دوران زیادتی مزاحمت پر لڑکی قتل،ملزم گرفتار

بورے والا میں دوران زیادتی مزاحمت پر لڑکی قتل،ملزم گرفتار
بورے والا میں دوران زیادتی مزاحمت پر لڑکی قتل،ملزم گرفتار

  

بورے والا(ویب ڈیسک)دوران زیادتی مزاحمت پر ملزم نے لڑکی کو قتل جبکہ ماں اور بہن کو زخمی کر دیا ۔محلہ داروں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ،معصوم شاہ کالونی گلی نمبر 10کا رہائشی غریب محنت کش گزشتہ شام مزدوری کی غرض سے لاہور چلاگیا میں اس کی بیوی ،15سالہ بیٹی سجدہ اور چودہ سالہ بیٹی اکیلی تھیں جو کمرے میں سو گئیں گزشتہ صبح ملزم عبدالقدیر پر قصائی سکنہ 223ای بی دیوار پھاندکر گھر میں داخل ہو گیا اور چار پائی پر سوئی ہوئی 14سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔ اس دوران لڑکی نے مزاحمت کی تو ملزم نے اس کے سر میں ڈنڈا مار کر اسے موقع پر ہی ختم کر دیا ۔قریبی چارپائی پر سوئی ہوئی لڑکی کی والدہ اور اس کی بیٹی نے اسے پکڑنا چاہا تو ملزم نے دونوں کے سر میں ڈنڈے مار کر انہیں بے ہوش کر دیا

پولیس اہلکار نے خاتون کو قتل اور بیٹے کو زخمی کردیا

چیخ و پکار پر محلہ داروں نے ملزم کو پکڑ لیا۔اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ذولفقار علی اور ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے نعش اور زخمیوںکو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا پہنچایا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

مزید :

لاہور -