ضرب عضب کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھایا جائے : طاہر القادری

ضرب عضب کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھایا جائے : طاہر القادری
ضرب عضب کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھایا جائے : طاہر القادری

  

ہیوسٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار اب ورے ملک تک بڑھا دینا چاہیئے اور جہاں جہاں دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیئے۔میڈیا کو جاری بیان میں طاہر القاردی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ملک کا ناسور بن چکی ہے اس لیے ہمیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ کالعدم تنظیموں پر مکمل پابندی لگائی جائے اور اس بات کا بھی تعین کیا جائے کہ دہشت گردوں کو اسلحہ اور پیسہ کون دے رہا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں