چار دہشتگردوں کے ’ڈیتھ وارنٹس‘ کوٹ لکھپت جیل حکام کو موصول

چار دہشتگردوں کے ’ڈیتھ وارنٹس‘ کوٹ لکھپت جیل حکام کو موصول
 چار دہشتگردوں کے ’ڈیتھ وارنٹس‘ کوٹ لکھپت جیل حکام کو موصول

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کوٹ لکھپت سینٹرل جیل کے حکام کو چار دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹس موصول ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان چاروں دہشت گردوں کے بلیک وارنٹس پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے دو روز قبل دستخط کئے تھے۔ وارنٹس کی موصولی کے بعد چاروں دہشت گردوں کو سزائے موت کے دیگر قیدیوں سے الگ بلاک نمبر 7میں منتقل کر دیا گیا ہےجہاں پھانسی گھاٹ بھی واقع ہے۔ جیل حکام کے مطابق وارنٹس کی تعمیل کسی وقت بھی کی جا سکتی ہے۔

سزائے موت کے دو قیدیوں نے اپنے ڈیتھ وارنٹس عدالت میں چیلنج کر دیئے

مزید : لاہور /اہم خبریں