سام سنگ نے ایپل کے مقابلے میں نئی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا

سام سنگ نے ایپل کے مقابلے میں نئی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا
سام سنگ نے ایپل کے مقابلے میں نئی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)سام سنگ ایپل کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور بہت جلد یہ Apple Payکی طرز پر اپنا پروگرام لانچ کرنے جا رہا ہے۔ اس طرز کی پروگرام کے لانچ ہونے کے بعد لوگ موبائل فون پر بات کرتے ہوئے اپنے کریڈٹ کارڈ کا استعمال کر سکیں گے یعنی سام سنگ ایک ایسا پروگرام متعارف کروائے گا کہ لوگ با آسانی فون کے ذریعے اپنا کریڈٹ کارڈ چارج کرسکیں گے۔

بلیک بیری نے نیا موبائل مارکیٹ میں پیش کردیا
اس سلسلے میں سام سنگ ایک کمپنی لوپ پے کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے اور اگر ان میں کوئی معاہدہ ہو جاتا ہے تو اگلے سال سام سنگ اس پروگرام کو اپنے موبائل میں متعارف بھی کروا دے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام ایپل سے بہت بہتر ہوگا کیونکہ ایپل کا پروگرام صرف بڑی بڑی جگہوںمثلاً میکڈونلڈز وغیرہ میں قال قبول ہے جبکہ یہ عام دکانوںپر یہ نہیں چلتا جبکہ سام سنگ جس کمپنی کی سروس حاصل کر رہا ہے اس کے سافٹ وئیر میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ صارف کے کریڈٹ کارڈکے ذریعے کسی بھی مرچنٹ سے خریداری کروا دے گی یعنی آپ کا کریڈٹ کارڈ فون میں سما جائے گا اور آپ اپنے فون کے ذریعے شاپنگ کر پائیں گے۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ لوپ پے سے ڈیل فائنل ہونے کے بعد سام سنگ اپنے آنے والے فونز میں یہ سہولت متعارف کروا دے گا۔