فیس بک اب آپ سے زبردستی ایک اور موبائل ایپ ڈاﺅن لوڈ کروانے والا ہے، تیار ہوجائیں

فیس بک اب آپ سے زبردستی ایک اور موبائل ایپ ڈاﺅن لوڈ کروانے والا ہے، تیار ...
فیس بک اب آپ سے زبردستی ایک اور موبائل ایپ ڈاﺅن لوڈ کروانے والا ہے، تیار ہوجائیں

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اپنے صارفین کو وقتاً فوقتاً کوئی ایپ زبردستی ڈاﺅن لوڈ کرنے پر مجبور کرتی رہتی ہے۔ تقریباً ایک سال قبل مسینجر کی ایپ سامنے آئی اور صارفین کو اس کے زریعے میسج بھیجنے پر مجبور کردیا گیا۔ اگرچہ اکثر صارفین نے اسے ایک احمقانہ اقدام قرار دیتے ہوئے فیس بک پر خاصی تنقید بھی کی لیکن لگتا ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ صارفین کی تنقید کو خاطر میں نہیں لاتی۔

مزید جانئے: فیس بک نے پوری فوٹو البم کو ڈاﺅن لوڈ کرنے کا فیچر صارفین کےلئے پیش کردیا

برطانوی اخبار دی میٹرو کے مطابق اب ایک ایسی ہی اور ایپ زبردستی ڈاﺅن لوڈ کرنے کے لئے صارفین کو ایک دفعہ پھر مجبور کیا جانے والا ہے۔ اس دفعہ فیس بک نے تصاویر کے لئے علیحدہ سے ایک ایپ تیار کرلی ہے جسے Moments کا نام دیا گیا ہے اور اطلاعات کے مطابق جلد ہی اسے ڈاﺅن لوڈ کرنا لازمی قرار دے دیا جائے گا۔

یہ ایپ صارفین کی تمام تصاویر کو ایک جگہ جمع کرے گی اور پھر انہیں فیس بک پر شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔ دیگر آلات مثلاً کیمرہ یا موبائل فون وغیرہ سے بنائی گئی تصاویر براہ راست فیس بک میں اپ ڈیٹ نہیں ہوں گی بلکہ یہ تمام تصاویر نئی ایپ میں منتقل ہوں گی جہاں سے انہیں فیس بک پر استعمال کیا جاسکے گا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -