عدلیہ مخالف تحریک کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں،طاہر القادری کی ڈیڈ لائن کی مکمل حمایت کرتے ہیں:فواد چوہدری

عدلیہ مخالف تحریک کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں،طاہر القادری کی ڈیڈ لائن ...
عدلیہ مخالف تحریک کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں،طاہر القادری کی ڈیڈ لائن کی مکمل حمایت کرتے ہیں:فواد چوہدری

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کسی عدلیہ مخالف تحریک کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں ،طاہر القادری کی ڈیڈ لائن کی مکمل حمایت کرتے ہیں،آرمی چیف نے سینیٹ میں کہا کہ دھرنے میں پیسے وزیر اعظم کی ہدایت پر بانٹے گئے ،نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو فوج نے پالا پوسا اور بڑا کیا جبکہ ناحلف اولاد کی طرح ن لیگ فوج کےخلاف بول رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد حسین چوہدری کا کہنا تھا کہ فوج کی جانب سے سینیٹ اراکین کو بریفنگ دینا خوش آئند ہے،تحریک انصاف سینیٹ ترمیم کی حمایت کرتی ہے ،آئینی بحران سے بچنے کے لیے حلقہ بندیوں کے بل میں تعاون کیا ،ترمیم کے بعد پنجاب میں قومی اسمبلی کی 9 نشستیں کم  جبکہ  کے پی کے میں سات نشستوں کا اضافہ ہوگا ،موجودہ الیکشن کمیشن سے تحفظات ہیں، ہمارا مطالبہ تھا کہ الیکشن کمیشن کو ازسرنو تشکیل دیا جائے لیکن ہم آئین ساتھ کھڑے ہیں ،اس لئے  ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا کام جلد سے جلد کرے اور تین مہینے میں حلقہ بندیاں ہو جانی چاہیے،اس سےنئے انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ڈیڈ لائن کی مکمل حمایت کرتے ہیں،دسمبر کے آخر تک شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو استعفی دینا ہو گا ،اگر جنوری میں ڈاکٹر طاہر القادری نے راست قدم اٹھایا تو پی ٹی آئی بھی ساتھ چلے گی ،طاہر القادری اپنی جماعت کا موقف دیتے ہیں پی ٹی آئی کا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف حدیبیہ کے فیصلے پر عدلیہ سے خوش نہیں ،عدلیہ مخالف تحریک میں شہباز شریف اور چوہدری نثار نواز شریف کے ساتھ نہیں ہیں جبکہ ایک لڑائی نواز شریف اور شہباز شریف کی بھی چل رہی ہے ،مسلم لیگ ن اب نواز گروپ ہے جو ایم کیو ایم لندن کے راستے پر چل رہا ہے جبکہ نواز شریف کا لہجہ الطاف حسین سے مختلف نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف جس دن عدلیہ مخالف تحریک چلائیں گے اسی دن ہم آئین اور عدلیہ کے حق میں تحریک چلائیں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں فواد حسین چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری مہم کرپشن کے خلاف ہے کرپشن کے خلاف مہم میں آصف زردای کا کیا کام ؟پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی دعوی سن کر لوگ ہنستے ہیں ، پیپلزپارٹی کی باتیں لطیفوں کی کتاب سے زیادہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اس وقت نواز شریف کے اشاروں پر چل رہے ہیں،پاکستان کے وزیر اعظم اور وزیر اعلی لندن میں ایک اشتہاری سے ملے ۔ایک اور سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہنواز شریف سے نہاری اور پائے پر رائےلیں تو مانی جاسکتی ہے اور ان کی بات کیسے مان لیں؟ ہم حدیبیہ کے معاملے پر دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے۔

مزید : قومی