بی جے پی رہنما نے کوہلی اور انوشکا کی ’’حب الوطنی ‘‘ پر سوال اٹھا دیا
ممبئی ( نیٹ نیوز)بھارت کی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے ایک رہنما نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی نئی نویلی دلہن اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی ’’حب الوطنی ‘‘ پر سوال اٹھا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پی جے پی کے رکن آئین ساز اسمبلی پنا لال سکیا نے سوال اٹھایا کہ وہ کیاوجہ تھی جس کے باعث انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے بھارت کی بجائے اٹلی میں شادی کی ؟۔