جوبلی لائف کے ونڈو تکافل آپریشنز کی شاندار کارکردگی

جوبلی لائف کے ونڈو تکافل آپریشنز کی شاندار کارکردگی

لاہور(پ ر) جوبلی لائف انشورنس کمپنی کے ونڈو تکافل آپریشنز نے انتہائی تیزرفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سال میں ہی 3 ارب روپے کا اہم سنگ میل طے کرلیا ہے۔ جوبلی لائف انشورنس کے ونڈو تکافل آپریشن نے صرف دو سال قبل ہی کام کا آغاز کیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ جوبلی لائف کا ونڈو تکافل آپریشنز پاکستان کا پہلا ونڈو تکافل آپریٹر ہے جس نے پانچواں ایف پی سی سی آئی ایوارڈ حاصل کیا اور ملک میں صف اول کے تکافل آپریٹر کے طور پر جوبلی لائف کی عالمی پوزیشن مستحکم کی ہے۔ جوبلی فیملی تکافل اس انڈسٹری میں جدت انگیز مصنوعات اور خدمات متعارف کرانے کے لئے پرعزم ہے تاکہ اپنے صارفین کو اضافی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے ساتھ تعلق مستحکم کیا جائے۔ جوبلی لائف کے ونڈو تکافل آپریشنز ملک کے دور دراز کے علاقوں تک اپنے ڈسٹری بیوشن چینل میں وسعت لے آئے ہیں۔ اس موقع پر جوبلی فیملی تکافل کے گروپ ہیڈ ایچ آر مینجمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ منور خلیل نے کہا، "جوبلی لائف کا ونڈو تکافل آپریشنز ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے یہ سنگ میل جوبلی فیملی تکافل کے آغاز کے کچھ مدت بعد ہی طے کرلیا۔ جوبلی لائف ونڈو تکافل آپریشنز کا عزم ہے کہ پاکستانی تکافل انڈسٹری میں سب سے بہترین سروس فراہم کرے۔ ہم پاکستانی مارکیٹ کے لئے تکافل کی بہترین پروڈکٹس کے ساتھ اپنی اعلیٰ معیار کی خدمات میں بہتری لانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔"

مزید : کامرس